لندن ۔ 14 جولائی (اے پی پی) یورپی حصص بازاروں میں جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں تیزی کا رجحان رہا اور فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد پہلی بار ایک مرتبہ پھر 10 ہزار پوائنٹس کی نسیاتی حد عبور کر گیا۔ لندن سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں اہم ترین ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 0.8 …
یورپی حصص بازاروں میں تیزی
لندن ۔ 14 جولائی (اے پی پی) یورپی حصص بازاروں میں جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں تیزی کا رجحان رہا اور فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد پہلی بار ایک مرتبہ پھر 10 ہزار پوائنٹس کی نسیاتی حد عبور کر گیا۔ لندن سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں اہم ترین ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 0.8 فیصد کی بہتری سے 6721.87 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ فرینکفرٹ میں ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 1.3 فیصد کے اضافے سے 10058.49 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔ پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 0.9 فیصد کے اضافے سے 4335.36 پوائنٹس ہو گیا۔









