اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے بی ای سی ایس کے اساتذہ اور این سی ایچ ڈی کے سٹاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تنخواہوں کے مسئلہ کو فوری حل کر لیا جائے گا۔ منگل کو بنیادی تعلیم کے کمیونٹی سکولوں (بی ای سی ایس) کے اساتذہ اور قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) …
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ اور قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے سٹاف کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے بی ای سی ایس کے اساتذہ اور این سی ایچ ڈی کے سٹاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تنخواہوں کے مسئلہ کو فوری حل کر لیا جائے گا۔ منگل کو بنیادی تعلیم کے کمیونٹی سکولوں (بی ای سی ایس) کے اساتذہ اور قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کے سٹاف کے وفد نے وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے بی ای سی ایس کے اساتذہ اور این سی ایچ ڈی کے سٹاف کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی تنخواہوں کے مسئلہ کو فوری حل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ اور ملازمتوں کی مستقلی جیسے معاملات پر وقت لگ سکتا ہے کیونکہ غیر رسمی تعلیم کے شعبہ کے اساتذہ کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 25 ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں اور بی ای سی ایس اور این سی ایچ ڈی اس میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ہم بنیادی تعلیم کے کمیونٹی سکولوں اور این سی ایچ ڈی کو مضبوط بنائیں گے اور ان کے سٹاف کی مدد بھی کریں گے، اس میں کچھ وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فی الوقت تنخواہوں کی ادائیگی فوری طور پر کر سکتی ہے۔ وفاقی وزیر نے این سی ایچ ڈی اور بی ای سی ایس کے سٹاف کی تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کئے۔








