سی پیک پاکستان کی طویل المدتی ترقی کے عین مطابق ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی نئی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں مکمل تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ کی پریس بریفنگ بیجنگ ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی طویل المدتی ترقی کے عین مطابق ہے اور …
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ کی پریس بریفنگ

مزید خبریں
سی پیک پاکستان کی طویل المدتی ترقی کے عین مطابق ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی نئی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں مکمل تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ کی پریس بریفنگ
بیجنگ ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی طویل المدتی ترقی کے عین مطابق ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی نئی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں مکمل تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ چینی ترجمان لو کانگ نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی نئی حکومت نے حال ہی میں سی پیک کی تعمیر میں مکمل تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ورکنگ گروپ نے بھی وضاحت کر دی ہے کہ پاکستان کے قرضوں کا بوجھ سی پیک کی تعمیر سے متعلق منصوبوں کی وجہ سے نہیں بڑھا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کی طویل المدتی ترقی کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی۔ لوکانگ نے ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والی مختلف خبروں اور تبصروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں یہ سمجھنا انتہائی ضروری ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری علاقائی رابطے اور پائیدار خوشحالی کیلئے بہترین منصوبہ ہے اور یہ پاکستان سمیت خطے کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کا ایک اہم منصوبہ ہے اور چین اور پاکستان کی حکومتوں نے پراجیکٹ سلیکشن اور ان منصوبوں کیلئے مالی انتظامات سمیت تمام امور کا فیصلہ مساوی مشاورت سے کیا ہے۔








