جدہ ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ حرمین ٹرین کا باقاعدہ آغاز (کل) جمعرات کو کیا جائے گا۔ سعودی اخبار کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ حرمین ٹرین کے 99 فیصد ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں اور 11 اکتوبر سے اس کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ پروگرام کے مطابق ٹرین کا آغاز 4 اکتوبر …
حرمین ٹرین کا آغاز (کل) ہوگا، 99 فیصد ٹکٹ فروخت

مزید خبریں
جدہ ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ حرمین ٹرین کا باقاعدہ آغاز (کل) جمعرات کو کیا جائے گا۔ سعودی اخبار کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ حرمین ٹرین کے 99 فیصد ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں اور 11 اکتوبر سے اس کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ پروگرام کے مطابق ٹرین کا آغاز 4 اکتوبر کو کیا جانا تھا۔ ٹرین پر اکانومی کلاس کے ٹکٹ کی قیمت مکہ سے مدینہ کے لئے 75ریال ، مکہ سے جدہ کیلئے 20 ریال اور جدہ سے مدینہ منورہ کیلئے 63 ریال مقرر کی گئی ہے۔متعدد لوگوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرینوں کی تعداد بڑھائی جائے اور اسے 4دن تک محدود نہ رکھا جائے۔ شروع میں بتایا گیا تھا کہ 2 ماہ تک ہفتے میں صرف 4دن حرمین ٹرین چلائی جائے گی۔ مذکورہ ٹرین سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آنے جانے والے مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم ہو گی۔








