اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والے طبقہ اور غریب عوام کو 50 لاکھ گھروں کی فراہمی کیلئے نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے غریبوں کو چھت میسر آنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور اقتصادی سرگرمی سے شرح نمو میں اضافہ ہو گا، اس ضمن میں ون ونڈو آپریشن کیلئے …
وزیراعظم عمران خان کا نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والے طبقہ اور غریب عوام کو 50 لاکھ گھروں کی فراہمی کیلئے نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے غریبوں کو چھت میسر آنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور اقتصادی سرگرمی سے شرح نمو میں اضافہ ہو گا، اس ضمن میں ون ونڈو آپریشن کیلئے 90 روز میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی کا قیام عمل لایا جا رہا ہے جس کی نگرانی وہ خود کریں گے، ابتدائی طور پر سات اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ (آج) جمعرات سے شروع ہو گا، 60 دنوں میں رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو گا، کم آمدنی والے وفاقی ملازمین کیلئے (آج) جمعرات سے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ سکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے، کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے، فنانسنگ سے متعلقہ رکاوٹیں دور کرنے کیلئے 60 روز میں نیشنل فنانشل ریگولیٹری ادارہ بھی قائم کیا جا رہا ہے، گھروں کیلئے اراضی حکومت فراہم کرے گی جبکہ باقی کام نجی شعبہ انجام دے گا۔ وہ بدھ کو وزیراعظم آفس میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ہاﺅسنگ طارق بشیر چیمہ، وزیر ہاﺅسنگ پنجاب محمود الرشید، وفاقی کابینہ کے ارکان، ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہاﺅسنگ کے شعبہ کو پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں بنیادی اہمیت حاصل رہی ہے، ہاﺅسنگ ایک ایسی انڈسٹری ہے جس سے سارا ملک چلتا ہے اور 40 صنعتیں براہ راست ہاﺅسنگ کے شعبہ سے منسلک ہیں جبکہ متعدد دیگر صنعتیں بالواسطہ طور پر رواں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم الشان منصوبہ سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار میسر آئے گا، صنعت کا پہیہ چلے گا، اقتصادی سرگرمی زور پکڑے گی اور اقتصادی شرح نمو میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہاﺅسنگ سکیم پہلی حکومتیں شروع کر دیتیں تو آج صورتحال مختلف ہوتی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔








