اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے نئی حکومت کی تشکیل سے 100روزتک وفاقی کابینہ کے اراکین کو چھٹی سے روک دیا ہے ۔وفاقی کابینہ کے تمام اراکین وفاقی کابینہ کے ہر اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں گے ۔کابینہ ڈویژن کی جوائنٹ سیکرٹری ارم اے خان کی جانب سے گذشتہ روز جاری کیے گئے "پراگرس آن 100ڈےز ایجنڈے "کے عنوان سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے …
وفاقی حکومت نے نئی حکومت کی تشکیل سے 100روزتک وفاقی کابینہ کے اراکین کو چھٹی سے روک دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے نئی حکومت کی تشکیل سے 100روزتک وفاقی کابینہ کے اراکین کو چھٹی سے روک دیا ہے ۔وفاقی کابینہ کے تمام اراکین وفاقی کابینہ کے ہر اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں گے ۔کابینہ ڈویژن کی جوائنٹ سیکرٹری ارم اے خان کی جانب سے گذشتہ روز جاری کیے گئے "پراگرس آن 100ڈےز ایجنڈے "کے عنوان سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے 27ستمبر 2018میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں تمام اراکین وفاقی کابینہ پہلے 100روز کے دوران چھٹی نہیں کرینگے ، بغیر کسی ٹھوس وجہ کے کابینہ کے اراکین وفاقی کابینہ کے ہر اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں گے ۔وفاقی کابینہ کے اراکین پہلے 100روز کے دوران ماسوائے ضروری دوروں کے غیر ملکی دورے سے گریز کریں۔مذکورہ فیصلے کی تفصیلات تمام وفاقی وزراء،وزراءمملکت ، وزیراعظم کے معاون خصوصی اور مشیروں کو بھجوا دیں گئی ہیں ۔








