قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کا بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسزکوئٹہ کے دورے کے موقع پر خطاب

کوئٹہ۔11اکتوبر(اے پی پی )قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہاہے کہ بلوچستان کے طالب علموں نے تعلیم کے میدان میں اتنا آگے جاناہے تاکہ ہمارے نوجوان دنیا کی ضرورت بن جائیں پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد حصہ نوجوانوں پرمشتمل ہے اس لیے نوجوان نسل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مثبت سوچ اورمضبوط ادارے کے ساتھ بھرپورمحنت کرکے پوری امت مسلمہ اورپاکستان کا …

کوئٹہ۔11اکتوبر(اے پی پی )قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہاہے کہ بلوچستان کے طالب علموں نے تعلیم کے میدان میں اتنا آگے جاناہے تاکہ ہمارے نوجوان دنیا کی ضرورت بن جائیں پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد حصہ نوجوانوں پرمشتمل ہے اس لیے نوجوان نسل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مثبت سوچ اورمضبوط ادارے کے ساتھ بھرپورمحنت کرکے پوری امت مسلمہ اورپاکستان کا نام روشن کریں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو قرضوں اور کرپشن سے پاک کرنا ہماری ترجیح ہے نئے پاکستان کیلئے تحریک انصاف کی حکومت ہر طرح کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ان خیا لات کااظہار انہوںنے جمعرات کو بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسزکوئٹہ کے دورے کے موقع پر طلباوطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر وائس چانسلر بیوٹمز کوئٹہ انجینئرفاروق بازئی ،ایڈیشنل رجسٹرار محمدقدیم کاکڑاورمختلف شعبہ جات کے سربراہان بھی موجودتھے۔

مزید خبریں