کراچی ۔ 14 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 207.54 پوائنٹس کے اضافے سے 39257 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو بھی زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 39100 اور 39200 پوائنٹس کی دو بالائی …
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
کراچی ۔ 14 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 207.54 پوائنٹس کے اضافے سے 39257 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو بھی زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 39100 اور 39200 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 207.54 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 39257 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 154.36 پوائنٹس کی تیزی سے 22750.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد گذشتہ پیر کو ٹریڈنگ کا آغاز ہونے کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 401.20 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا تھا جبکہ منگل کو 663.66 پوانٹس اور بدھ کو 17.84 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔









