کشمیری قیادت کا تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہچانے کے عزم کا اعادہ

سرینگر ۔ 15 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی اور آزادی پسند رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن کشمیری مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوںنے سرینگر میںجاری ایک مشترکہ بیان میں کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی حکومت …

سرینگر ۔ 15 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی اور آزادی پسند رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن کشمیری مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوںنے سرینگر میںجاری ایک مشترکہ بیان میں کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی حکومت اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ کے مذموم منصوبوں سے باخبر رہیں اور حریت قیادت کے مشترکہ پروگرموں پر عزم وہمت کے ساتھ عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ تاجروں اور ٹرانسپوٹروں پر دباﺅ ڈال رہی ہے کہ وہ تحریک آزادی کا ساتھ نہ دیں جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ آزادی پسند رہنماﺅں نے کہا کہ کشمیری کئی دہائیوں سے بھارتی جبر و استبداد اور چیرہ دستیوں کا سامنا کر رہے ہیں لیکن اسکے باوجود انکے حوصلے بلند ہیں اور وہ شہداءکے مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply