31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںنہتے کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف وادی کشمیر اور جموں میں...

نہتے کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف وادی کشمیر اور جموں میں مکمل ہڑتال

- Advertisement -

سرینگر ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کولگام اور دیگر علاقوں میں 12 نوجوانوں کے قتل کے خلاف پیر کو وادی کشمیر اور جموں کے مختلف علاقوںمیںمکمل ہڑتال کی گئی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی تھیجبکہ کشمیر بار ایسوسی ایشن، کشمیر اکنامک الائنس ، کشمیر پنڈٹس سنگھرش سمیتی اور دیگر تجارتی اور سماجی تنظیموں نے اس کی حمایت کی تھی۔ حریت قیادت نے کہا ہے کہ بھارتی ظلم و تشدد نے تمام حدین پار کر لی ہیں اور کشمیری اسے خاموشی سے ہرگز برداشت نہیں کریں گے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118567

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں