سرینگر۔ 15 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںبھارت نواز جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما اور بھارتی رکن پارلیمنٹ مظفر حسین بیگ نے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے بھر پر مظاہرین کےخلاف پیلٹ بندوق اور طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی فوج کے اس آپریشن پر سوالات اٹھائے ہیں جس میں گزشتہ ہفتے ممتاز مجاہد کمانڈر برہان وانی کوشہید کیا گیا تھا۔ کشمیر میڈیاسروس …
محبوبہ مفتی مجاہد کمانڈر کے قتل کی تحقیقات کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دیں۔۔۔ مظفر بیگ
مزید خبریں
سرینگر۔ 15 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںبھارت نواز جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما اور بھارتی رکن پارلیمنٹ مظفر حسین بیگ نے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے بھر پر مظاہرین کےخلاف پیلٹ بندوق اور طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی فوج کے اس آپریشن پر سوالات اٹھائے ہیں جس میں گزشتہ ہفتے ممتاز مجاہد کمانڈر برہان وانی کوشہید کیا گیا تھا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظفر حسین بیگ نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹریو میںکہا کہ انکی معلومات کے مطابق ےہ آپریشن سپرےم کورٹ کی رولنگ کے منافی تھا۔ انہوں نے آپرےشن کی تحقےقات کےلئے اعلیٰ سطحی کمےشن تشکےل دےنے پر زور دےتے ہوئے کہا کہ اگر وزےرا علیٰ محبوبہ مفتی کو آپرےشن سے قبل اعتماد مےں لےاگےا ہوتا تووہ محصور مجاہدوں کے قتل کی ہرگز اجازت نہ دیتیں ۔








