وزیراعظم عمران خان کی ریاض میں”مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع“ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر سوال و جواب کی نشست میں گفتگو

ریاض۔23اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا مطلب پاکستان کو اسلامی، فلاحی اور جمہوری ریاست بنانا ہے، ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے، مالیاتی خسارہ، منی لانڈرنگ اور کرپشن جیسے مسائل پر قابو پانے کے لئے حکمت عملی کے تحت کام کررہے ہیں، بدعنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ، پاکستان کو سب سے زیادہ ضرورت امن واستحکام کی ہے، بھارت سمیت …

ریاض۔23اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا مطلب پاکستان کو اسلامی، فلاحی اور جمہوری ریاست بنانا ہے، ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے، مالیاتی خسارہ، منی لانڈرنگ اور کرپشن جیسے مسائل پر قابو پانے کے لئے حکمت عملی کے تحت کام کررہے ہیں، بدعنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ، پاکستان کو سب سے زیادہ ضرورت امن واستحکام کی ہے، بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں، معدنیات، ہاﺅسنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں، بیرونی سرمایہ کاروںکو ون ونڈوسہولت فراہم کی جارہی ہے، سمندر پار پاکستانیوں کو قانونی ذرائع سے ترسیلات زر بھجوانے کے لئے راغب کیا جارہا ہے۔ وہ پیر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں”مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع“ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر سوال و جواب کی نشست میں گفتگو کررہے تھے۔