اسلام آباد ۔28 اکتوبر(اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کو ترکی کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانگی سے قبل اسلام آباد کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو بطور مملکت تسلیم کرنے کا کوئی امکان نہیں کیونکہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت میں نہ تو اس طرح کی …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ترکی کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانگی سے قبل ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔28 اکتوبر(اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کو ترکی کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانگی سے قبل اسلام آباد کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو بطور مملکت تسلیم کرنے کا کوئی امکان نہیں کیونکہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت میں نہ تو اس طرح کی کسی بات پر مشاورت کی گئی ہے اور نہ ہی اسرائیل سے تعلقات قائم کئے جارہے ہیں۔ صدر نے کہا کہ تاریخی طور پر پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ہے کیونکہ کشمیر کی طرح غزہ فلسطین پر بھی نا جائز اور غاصبانہ قبضہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کوتسلیم کرنے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں اور نہ ہی اس بات کا کوئی امکان ہے ۔








