کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر تہران میں ایرانی فلم ساز کی دستاویزی فلم ” کشمیر کے بارے میں پس پردہ حقائق “ دکھائی گئی

تہران ۔28 اکتوبر(اے پی پی) کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر تہران میں ایرانی فلم ساز کی دستاویزی فلم ” کشمیر کے بارے میں پس پردہ حقائق “ دکھائی گئی۔ پاکستانی سفارتخانہ میں ایرانی طلباءاور دانشوروں کی بڑی تعداد نے فلم دیکھی اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم پسے ہوئے عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ ایرانی خبررساں ادارہ نے اس فلم کے حوالہ سے فارسی ، اردو اور انگریزی …

تہران ۔28 اکتوبر(اے پی پی) کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر تہران میں ایرانی فلم ساز کی دستاویزی فلم ” کشمیر کے بارے میں پس پردہ حقائق “ دکھائی گئی۔ پاکستانی سفارتخانہ میں ایرانی طلباءاور دانشوروں کی بڑی تعداد نے فلم دیکھی اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم پسے ہوئے عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ ایرانی خبررساں ادارہ نے اس فلم کے حوالہ سے فارسی ، اردو اور انگریزی خبریں جاری کیں جو کہ ایرانی اخبارات میں شائع بھی ہوئیں ۔ ایرانی طلباءدانشوروں اورکئی دیگر ذمہ دار شخصیات نے دیکھنے کے بعد کہا کہ ہم سب کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی تکلیف اور مصائب ختم کرے اور ہم سب کی نیک تمنائیں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں