قومی خزانے کو لوٹنے والوں کے لئے کوئی معافی نہیں ہے،شہریارخان آفریدی

کوہاٹ۔28 اکتوبر(اے پی پی)وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی نے کہاہے کہ قومی خزانے کو لوٹنے والے سزا کےلئے تیار رہیںایسے لوگوں کےلئے کوئی معافی نہیں ہے، اب دو نہیں بلکہ ایک پاکستان کا نظام چلے گاجہاںقانون امیراور غریب سب کےلئے برابر ہے کسی غریب اور بے بس کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے الخدمت نسیم خان میوریل ہسپتال کوہاٹ کی سالانہ تقریب میں بطور مہمان …

کوہاٹ۔28 اکتوبر(اے پی پی)وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی نے کہاہے کہ قومی خزانے کو لوٹنے والے سزا کےلئے تیار رہیںایسے لوگوں کےلئے کوئی معافی نہیں ہے، اب دو نہیں بلکہ ایک پاکستان کا نظام چلے گاجہاںقانون امیراور غریب سب کےلئے برابر ہے کسی غریب اور بے بس کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے الخدمت نسیم خان میوریل ہسپتال کوہاٹ کی سالانہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا۔شہریارخان آفریدی نے اس موقع پر نسیم میوریل ہسپتال کےلئے ایک ملین روپے عطیہ دینے کابھی اعلان کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کے مالک عمر شیخ نے بتایا کہ وہ حسب سابق ہسپتال کی ہر ممکن خدمت اور تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ہسپتال کےلئے اب ماہوارعطیہ تین لاکھ روپے کر دیا گیاہے اور اگر ضرورت پڑی تومزیدبھی بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی مذکورہ ہسپتال کے ساتھ تعاون کیا ہے جہاںہزارں کی تعداد میںعلاقہ مکینوں کا گزشتہ ایک سال میں مفت علاج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں