آنے والے دنوں میں سخت کارروائی سے بچنے کے لیے بجلی کے نادہندگان اپنے بقایاجات کی فوری ادائیگی کو یقینی بنائیں، عمر ایوب خان

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں سخت کارروائی سے بچنے کے لیے بجلی کے نادہندگان اپنے بقایاجات کی فوری ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز اور متحرک قیادت میں …

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں سخت کارروائی سے بچنے کے لیے بجلی کے نادہندگان اپنے بقایاجات کی فوری ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز اور متحرک قیادت میں توانائی کے شعبے سمیت تمام شعبوں کی بہتری کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں مثبت اور ٹھوس اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم توانائی کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں اور جن علاقوں کے لوگ بجلی کے بل ادا نہیں کرتے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انکے بجلی کے میٹر بھی کاٹ دئیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انتظامی مسائل اور لائن لاسز کے حل کے لیے جدید ٹیکنالوجی سسٹم بھی تعارف کرا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ غریب عوام پر کسی قسم کا کوئی اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے اور ٹیرف میں اضافے سے بھی گریز کیا جائے۔ 1200 ارب روپے کے سرکلر ڈیبٹ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کرنے والوں اور بل ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں