پاکستان کو درپیش مالی چیلنجز سے باہر نکالنے کیلئے سعودی عرب نے غیرمشروط مدد کی، ڈاکٹر شیری مزاری

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیری مزاری نے کہا ہے پاکستان کو درپیش مالی چیلنجز سے باہر نکالنے کیلئے سعودی عرب نے غیرمشروط مدد کی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قومی معیشت اور اداروں کو مستحکم بنانے کیلئے مثبت اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی …

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیری مزاری نے کہا ہے پاکستان کو درپیش مالی چیلنجز سے باہر نکالنے کیلئے سعودی عرب نے غیرمشروط مدد کی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قومی معیشت اور اداروں کو مستحکم بنانے کیلئے مثبت اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح بہبود کیلئے بھی اہم اقدامات کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا اور مسائل کو اتفاق رائے سے حل کیا جائے گا۔ شیری مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے منشور سے ہٹ کر کوئی بھی کام نہیں کرے گی۔

مزید خبریں