وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈی جی خان حادثے میں جاں بحق ہو نےوالے افراد کے گھر جاکر تعریت کی

ملتان ۔28 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اتوار کے روز ڈی جی خان کے قریب بس تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونےو الے افراد کے لواحقین سے ان کی رہائش گاہ پر جا کرتعزیت کی، اس موقع پر انہوں نے مرحومین کے لیے مغفرت اورلواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی،اس واقع پرانہوں نے گہرے دکھ اور غم کا اظہارکیا، بعدازاں میڈیا سے …

ملتان ۔28 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اتوار کے روز ڈی جی خان کے قریب بس تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونےو الے افراد کے لواحقین سے ان کی رہائش گاہ پر جا کرتعزیت کی، اس موقع پر انہوں نے مرحومین کے لیے مغفرت اورلواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی،اس واقع پرانہوں نے گہرے دکھ اور غم کا اظہارکیا، بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ وفاقی اورصوبائی حکومت سے لواحقین کی مالی امداد کےلئے بات کریں گے،واضح ہو کہ چند روز قبل ڈیرہ غا زی خان کے قریب دوبسوں کے تصادم کے نتیجے میں پل براراں کے رہائشی 14افرادسمیت 19زائرین اس حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید خبریں