پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا مشرقی سرحد سے ملحق سرکریک پر پاک میرینز کے اگلے مورچوں کا دورہ

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مشرقی سرحد سے ملحق سرکریک پر پاک میرینز کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جنگی مشق سی اسپارک 2018 کے دوران پاک میرینز کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق اگلے مورچوں میں آمد پر متعلقہ کمانڈرز ریئر ایڈمرل …

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مشرقی سرحد سے ملحق سرکریک پر پاک میرینز کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جنگی مشق سی اسپارک 2018 کے دوران پاک میرینز کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق اگلے مورچوں میں آمد پر متعلقہ کمانڈرز ریئر ایڈمرل معظم الیاس اور کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل آصف خالق نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا۔اس موقع پرنیول چیف کو سرحد پر واقع کریک ایریاز میں پاک میرینز کی جنگی مشقوں اور دیگر حکمت عملیوں پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف نے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور انکی ہمہ وقت تیاری، حوصلے اور جذبے کی تعریف کی ۔پاک بحریہ کے سربراہ نے مادر وطن کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے جدید ہتھیاروں اور سازوسامان کے تندہی کے ساتھ بہترین استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں