سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک سے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خرم علی کی ملاقات

گوادر/اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) ۔ سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک سے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خرم علی نے ملاقات کی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی امور کی کمیٹی اور ایشیائی پارلیمان کے قیام کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری سینیٹ امجد …

گوادر/اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) ۔ سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک سے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خرم علی نے ملاقات کی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی امور کی کمیٹی اور ایشیائی پارلیمان کے قیام کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے کہا کہ گوادر میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور کانفرنس کے کامیاب انعقاد کیلئے وفاقی، صوبائی حکومتوں، مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے بھر پور تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مندوبین کیلئے تمام تر انتظامات اور سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اے پی اے کے فورم پر سینیٹ نے ہمیشہ موثر کردار ادا کیا ہے۔

مزید خبریں