وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے ضلع ننکانہ صاحب کی رہائشی ذہنی معذور سکھ لڑکی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے ضلع ننکانہ صاحب کی رہائشی ذہنی معذور سکھ لڑکی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے جوکہ لاپتہ ہو گئی تھی اور بعد میں رات گئے ملی تھی۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اس واقعہ پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پسے ہوئے شہریوں کے ساتھ …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے ضلع ننکانہ صاحب کی رہائشی ذہنی معذور سکھ لڑکی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے جوکہ لاپتہ ہو گئی تھی اور بعد میں رات گئے ملی تھی۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اس واقعہ پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پسے ہوئے شہریوں کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اس معاملے پر پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا کہ متاثرین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس مقدمے کی تفتیش کی نگرانی کریں گی۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کی ہدایت پر پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرکے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔