اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی صرف این آر او لینے کے لئے کرائی جا رہی ہے، نواز شریف کی سیاست ختم ہوچکی، اب وہ پارلیمنٹ ہاﺅس لوگوں سے صرف ملنے ہی آسکتے ہیں، وزیر مملکت داخلہ بھی آئی جی اسلام آباد کے کام پر عدم اطمینان کا اظہار کر …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی صرف این آر او لینے کے لئے کرائی جا رہی ہے، نواز شریف کی سیاست ختم ہوچکی، اب وہ پارلیمنٹ ہاﺅس لوگوں سے صرف ملنے ہی آسکتے ہیں، وزیر مملکت داخلہ بھی آئی جی اسلام آباد کے کام پر عدم اطمینان کا اظہار کر کے وزیر اعظم کو شکایت کر چکے ہیں، بیوروکریسی ٹیلی فون نہ اٹھانے کی روایت پر چلے گی تو حکومتی معاملات نہیں چل سکتے، بیوروکریسی کو عوامی نمائندوں کے سامنے جواب دہ بنانا ہوگا، اگر بیوروکریٹس نے ہی حکومت کرنی ہے تو پھر حکومت ان کے حوالے کر دیتے ہیں، انتخابات کرانے کی کیا ضرورت ہے، وزیراعظم اختیارات رکھتے ہیں اور اس کے استعمال میں وہ حق بجانب ہیں، پاکستان کے نادہندہ ہونے کا خطرہ ٹل چکا ہے، وزیر اعظم کے دورہ چین کے بعد ملک کی اقتصادی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی، عوامی شکایات پورٹل پر اب تک ایک لاکھ شکایات موصول ہوچکی ہیں جن میں سے50 ہزار پنجاب سے اور20 ہزار سندھ سے موصول ہوئی ہیں








