وزیراعظم عمران خان کی ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے بے سہارا، نادار اور خصوصاً سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رات گزارنے پر مجبور غریب ترین طبقے کوپناہ گاہ مہیا کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، اس سلسلہ میں پہلا منصوبہ لاہور میںسرکاری اراضی پرمسافروں کے لئے 5 شیلٹر بنانے کا ہے، صاحب ثروت لوگوں کی جانب سی اسی قسم …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے بے سہارا، نادار اور خصوصاً سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رات گزارنے پر مجبور غریب ترین طبقے کوپناہ گاہ مہیا کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، اس سلسلہ میں پہلا منصوبہ لاہور میںسرکاری اراضی پرمسافروں کے لئے 5 شیلٹر بنانے کا ہے، صاحب ثروت لوگوں کی جانب سی اسی قسم کے منصوبے کا آغاز کراچی میں بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ وزیراعظم نے حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بے سہارا، نادار اور خصوصا ان لوگوں کے لیے جو سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رات گزارنے پر مجبور ہیں حکومت ان کے لیے شیلٹر مہیا کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے اس سلسلے میں پہلا منصوبہ لاہور میں حکومتی زمین پر مسافروں کے لیے پانچ شیلٹر بنانے کا ہے جہاں مسافروں اور ناداروں کو عارضی طور پر چھت کے ساتھ ساتھ دو وقت کھانے کی بھی سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے وفد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صاحب ثروت لوگوں کی جانب سے اسی قسم کے منصوبے کا آغاز کراچی میں بھی کیا جا سکتا ہے۔ وفد کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔