وزیراعظم عمران خان کا اجلاس میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے زرعی شعبے کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی شعبہ کی ترقی پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے کا اہم جزو ہے ۔کاشتکاروں کو معاونت فراہم کرنے اور بہترین عوام کو بروئے کار لانے میں مدد کرن کی ضرورت ہے زرعی شعبہ میں چینی مہارت سے بہت زیادہ استفادہ کیا جاسکتا ہے۔زراعت …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے زرعی شعبے کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی شعبہ کی ترقی پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے کا اہم جزو ہے ۔کاشتکاروں کو معاونت فراہم کرنے اور بہترین عوام کو بروئے کار لانے میں مدد کرن کی ضرورت ہے زرعی شعبہ میں چینی مہارت سے بہت زیادہ استفادہ کیا جاسکتا ہے۔زراعت میں چین کے ساتھ تعاون کو تقویت دینا ان کے آئندہ دورہ چین کے ترجیحی ایجنڈے میں شامل ہے ۔انہوں نے یہ بات منگل کو وزیراعظم آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔وزیراعظم کو بتایا گیا ہے کہ ملک زرعی شعبہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جمود کا شکار رہا ہے۔فصلوں کو متنوع بنانے ،پیداوار میں اضافے اور زرعی شعبے میں مشینی انداز اختیار کرنے میں کاشتکاروں کی معاونت کیلئے بہت کم کام کیا گیا ہے ۔انہیں بتایا گیا کہ ماضی میں تحقیقی میدان کو یکسر نظر انداز کردیا گیا جس کے نتیجے میں شعبہ کی مجموعی تنزلی ہوئی، کم زرعی پیداوار کے باعث درآمد پر انحصار بہت زیادہ بڑھ گیا اور اس طرح درآمدی بل میں اضافہ ہوا۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ موجودہ رجحان کو موثر انداز میں روکا جاسکتا ہے اور فوری طور پر تمام فریقین کی مربوط کوششوں کے ساتھ قلیل مدتی اقدامات اورطویل مدتی حکمت عملی کے ذریعے صورتحال میں بہتری لائی جاسکتی ہے ۔