وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی جسٹس ریٹائرڈ چوہدری محمود اختر کے قتل کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جسٹس ریٹائرڈ چوہدری محمود اختر کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔منگل کو جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ بہیمانہ قتل میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جسٹس ریٹائرڈ چوہدری محمود اختر کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔منگل کو جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ بہیمانہ قتل میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔