صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان ترکی بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

استنبول ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان ترکی بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی کاروباری شخصیات پر مشتمل تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کےلئے موزوں ترین ملک ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ …

استنبول ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان ترکی بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی کاروباری شخصیات پر مشتمل تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کےلئے موزوں ترین ملک ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور اس پر دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔