سینٹ لوسیا ۔ 13 نومبر (اے پی پی) باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے ساتویں میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کریسٹی گورڈن نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض بنگلہ دیش کی 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کی فتح …
ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ، انگلینڈ نے بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا

مزید خبریں
سینٹ لوسیا ۔ 13 نومبر (اے پی پی) باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے ساتویں میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کریسٹی گورڈن نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض بنگلہ دیش کی 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور اس عمدہ کارکردگی پر ان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز میں جاری عالمی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے ساتویں میچ میں انگلش باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدوت بنگلہ دیشی ویمن ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنا سکی اور اس نے انگلینڈ کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 77 رنز کا ہدف دیا تاہم بعد میں بارش کے بعد میچ 16 اوورز تک محدود کردیا گیا اور انگلینڈ کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 64 رنز کا ہدف ملا۔








