ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ 3 سال کی کم ترین سطح پر آگئے

کوالالمپور ۔ 15 نومبر (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ 3 سال کی کم ترین سطح 2000رنگٹ سے بھی نیچے آگئے ۔ برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جنوری کے لیے سودے 1.7 فیصد کمی کے ساتھ 1973 رنگٹ (470.38 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی پچیس پچیس ٹن وزن کی حامل کل 55,797 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔پام آئل …

کوالالمپور ۔ 15 نومبر (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ 3 سال کی کم ترین سطح 2000رنگٹ سے بھی نیچے آگئے ۔ برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جنوری کے لیے سودے 1.7 فیصد کمی کے ساتھ 1973 رنگٹ (470.38 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی پچیس پچیس ٹن وزن کی حامل کل 55,797 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔پام آئل کے نرخ اگست2015 کے بعد 2000رنگٹ سے بھی نیچے آئے ہیں۔