سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر اورڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کا عیدمیلادالنبی کے موقع پر پیغام

71

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر اورڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہاہے کہ   نبی ﷺ پوری کائنات کے لیے مشعل راہ اور باعث رحمت ہیں،  نبی ﷺ کی سنت پر عمل کر کے ہم اپنی تما م مشکلات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ عیدمیلادالنبیﷺ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ نبی ﷺ کا اسوہ حسنہ عدل وانصاف،سچائی بقائے باہمی،انسانیت سے ہمدردی،صبر وبرداشت اور امن ومحبت کی بہتر ین مثال ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپ ﷺ کی سنت و تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا میں حقیقی امن قائم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ نبیﷺ ? کی آمد ساری کائنات کے لیے باعث رحمت اور آپ ﷺ کی سیرت انسانیت کے لیے رشد وہدایت کا سر چشمہ ہے، نبی ﷺ کی سنت پر عمل کر کے ہم اپنی تما م مشکلات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آپ ﷺ نے اپنے او صاف کاملہ اور اعلیٰ کردار کے ذریعے لوگوں کے دلوں اور ذہنوں میں ایک انقلاب بر پا کر کے انسانیت کو جہالت کی اتھاہ تاریکیوں اور شرک کے اندھیروں سے نکال کر انسانیت کے اعلی درجوں پر فائز کیا، نبی ﷺکا امتی ہونا ہمارے لیے اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے ، نبی ﷺ کی حیات طیبہ مینار نور ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے اور قیامت تک آنے والے انسانوں کی رہنمائی کرتی رہے گی ۔