وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی دفاعی مصنوعات کی نمائش بارے ملاقات

108
وفاقی وزیرزبیدہ جلال اور رکن صوبائی اسمبلی ماہ جبین شیران سے میرعبدالروفف رند کی ملاقات
وفاقی وزیرزبیدہ جلال اور رکن صوبائی اسمبلی ماہ جبین شیران سے میرعبدالروفف رند کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جمعرات کو وزارت خارجہ میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی دفاعی مصنوعات کی نمائش آئیڈیاز 2018ءسمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر گفتگو بھی کی گئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی دفاعی مصنوعات کی مانگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے۔