وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

51
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی قونصلیٹ کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور صورتحال پولیس اور رینجرز کے مکمل کنٹرول میں ہے، سکیورٹی اداروں نے آج کراچی کو ایک بڑی سازش سے بچا لیا۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں اس آپریشن میں پولیس کے 2جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ واقعہ میں کارفرما سازش کی تہہ تک پہنچیں گے۔