وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

83

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی درست سمت پر گامزن کردیا ہے، حکومت پسے ہوئے طبقات کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے مو¿ثر اقدامات کررہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کررہے ہیں۔ ہمیں پاکستان اور پاکستانی قوم پر فخر ہے۔