چیئرمین سینیٹ کی کراچی میں چین کے سفارتخانے پر حملے کی شدید مذمت

57
چیئرمین سینیٹ کا باقاعدہ سیاسی رابطوں کا آغاز،پارلیمان ہی سیاسی مسائل کے حل کے لیے موزوں فورم ہے، محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کراچی میں چین کے سفارتخانے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور واقعہ کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملک کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے اور اس قسم کی کارروائیوں سے دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے جس طرح جانفشانی سے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔