ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی چینی قونصلیٹ پر حملے کی مذمت

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے چینی قونصلیٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے چین کے سفیر اور قونصل خانے کے عملے سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اپنے بیان میں چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے والے سندھ پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی …

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے چینی قونصلیٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے چین کے سفیر اور قونصل خانے کے عملے سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اپنے بیان میں چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے والے سندھ پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سندھ پولیس اور رینجرز نے حملے کو ناکام بنا دیا ہے دہشت گرد پاک چین دوستی کو کمزور نہیں کرسکتے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔ سی پیک دونوں ممالک کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ چینی عملے اور ملازمین کی سکیورٹی کو ہرممکن یقیینی بنایا جائے گا۔