اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ چینی قونصلیٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان دشمن قوتیں پاک چین تعلقات خراب کرنا چاہتی ہیں‘ ان سے پاکستان کا امن دیکھا نہیں جاتا‘ وزارت مواصلات نے 50 دنوں میں 350 کروڑ کا ریونیو بڑھایا ہے‘ اخراجات میں 50 فیصد کمی کی گئی ہے جبکہ 50 کروڑ روپے کی ریکوری …
وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ چینی قونصلیٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان دشمن قوتیں پاک چین تعلقات خراب کرنا چاہتی ہیں‘ ان سے پاکستان کا امن دیکھا نہیں جاتا‘ وزارت مواصلات نے 50 دنوں میں 350 کروڑ کا ریونیو بڑھایا ہے‘ اخراجات میں 50 فیصد کمی کی گئی ہے جبکہ 50 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق کفایت شعاری کی پالیسی اختیار کی گئی ہے‘ وزارت کی اضافی گاڑیوں کی فروخت سے 20 کروڑ 80 لاکھ روپے حاصل ہوئے ہیں جبکہ ان سے 2 کروڑ کا ٹیکس بھی ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت نے 50 فیصد خرچے کم کئے ہیں‘ 50 کروڑ روپے کی ریکوری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہوں کے ٹھیکوں میں شفافیت لانے کے لئے موبائل ایپ تیار کی گئی ہے جس پر منصوبوں سے متعلق تمام تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہیں، اب سڑکوں کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کی بجائے ٹینڈرز کے ذریعے میرٹ پر دیئے جارہے ہیں۔








