وزیراعظم کے ملائیشیا کے دورے کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے‘ پارلیمانی سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی

83

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات شوزب کنول نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بزدلانہ فعل سے پاک چین دوستی میں دراڑیں نہیں ڈالی جاسکتیں‘ وزیراعظم کے ملائیشیا کے دورے کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے‘ کرتار پور سرحد کھولنا اچھا اقدام ہے‘ ہمیں اپنے وسائل ہتھیاروں پر خرچ کرنے کی بجائے اپنے عوام کی غربت کے خاتمے پر خرچ کرنے چاہئیں‘ حکومت نے سو روزہ ایجنڈے کے تحت سرائیکی صوبہ کے قیام کے حوالے سے تیزی سے کام کیا ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی بار ایسے ہوا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا ہے۔