پہلی مرتبہ باقاعدگی سے وفاقی کابینہ کے اجلاس ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

63

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ باقاعدگی سے وفاقی کابینہ کے اجلاس ہو رہے ہیں، سابقہ ادوار میں چھ مہینے بعد کابینہ کا اجلاس ہوتا تھا جس کے بعد اراکین خوشی کے مارے ہاتھ ہی نہیں دھوتے تھے کہ ہم نے نواز شریف سے مصافحہ کیا ہے۔ جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آج وفاقی کابینہ کا 13 واں اجلاس منعقد ہوا ہے اور یہ باقاعدگی سے ہو رہا ہے، اس سے قبل تو ایسی روایت نہیں تھی، سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل تو چھ چھ ماہ اجلاس نہیں ہوتے تھے اور جب اجلاس ہو جائے تو اراکین خوشی کے مارے ہاتھ ہی نہیں دھوتے تھے کہ ہم نے نواز شریف کو مصافحہ کیا ہے۔