پاک چین ٹیلنٹ کوریڈور کے تحت منتخب کئے گئے100سے زائد پاکستانی طلباء ڈپلومہ کی باقاعدہ تعلیم حاصل کریں گے

75

بیجنگ۔24 نومبر(اے پی پی)پاک چین ٹیلنٹ کوریڈور کے تحت منتخب کئے گئے100سے زائد پاکستانی طلباءآئندہ سال کے آغاز سے چین کے ہونان کیمیکل اینڈ ووکیشنل ٹیکنالوجی کالج میں ووکیشنل ٹریننگ کے تین سالہ ڈپلومہ کی باقاعدہ تعلیم حاصل کریں گے۔ ہونان کیمیکل اینڈ ووکیشنل ٹیکنالوجی کالج کا شمار چین کے پیشہ ورانہ تربیت کے بہترین اداروں میں ہوتا ہے۔ ہونان کیمیکل اینڈ ووکیشنل ٹیکنالوجی کالج کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ ایکسچینج ڈویژن ژاﺅ ہانگ نے” اے پی پی“ سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی طلباء کی تعلیم و تربیت کا باقاعدہ آغاز آئندہ سال مارچ میں ہوگا اور طلباءکا پہلے سے ہی انتخاب کرکے ان کے داخلے کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے۔