اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے 100 دن کے ایجنڈے میں 21 قومی اور 13 صوبائی سطح کے انیشیٹو اٹھائے‘ ہم نے بنیاد رکھ دی ہے عمارت کھڑی ہو جائے گی ،وزیراعظم عمران خان29 نومبر کو قوم کے سامنے 100 دن کی کارکردگی پیش کریں گے،حکومت کے پاس احتساب کا اختیار ہے ،قومی دولت سے بیرون ملک جائیدادیں بنائی جائیں گی تو اعتراض تو آئے گا،پاکستان اسلامی دنیا کا سب سے بہترین فوج اور جوہری طاقت کا حامل ملک ہے‘ سعودی عرب پاکستان کیلئے اور پاکستان سعودی عرب کیلئے اہم ہے اور رہے گا،مشرق وسطیٰ کی سیاست کو سمجھنے والے جانتے ہیں کہ سعودی عرب کیلئے پاکستان کی کتنی اہمیت ہے،سعودی عرب ،ملائیشیا اور چین سے مذاکرات کے بعد ادائیگیوں کے توازن کا مسئلہ نہیں رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔