وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا افتتاحی تقریب میں دو وزراءکو بھیجنے کے بھارتی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم،

65

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرتارپور کوریڈور کھولنے کی افتتاحی تقریب میں دو وزراءکو بھیجنے کے بھارتی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پاکستانی اقدام کے جواب میں مثبت ردعمل قرار دیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اتوار کو یہاں وزارت امور خارجہ میں پاکستان فارن آفس وویمنز ایسوسی ایشن کے چیریٹی بازار کے دورے کے موقع پر ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھ کمیونٹی کو قریب لانے کے پاکستانی اقدام کا بھارت نے اچھا جواب دیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مکتوب کے جواب میں 28 نومبر کو کرتار پور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں دو بھارتی وزراءہرسمرت کور بادل اور ہردیپ سنگھ پوری کو بھیجنے کی تصدیق کی ہے۔ و