وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

55
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت واجب الادا بیرونی ادائیگیوں سمیت قومی معیشت کے فروغ کیلئے کامیابی سے انتظام کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے غیرملکی دورے انتہائی کامیاب رہے جن سے معیشت کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں بشمول میڈیا کو سٹریٹجک ری تھنکنگ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام اہم اداروں کو منظم کرنے کیلئے کوشش کر رہی ‘ سیاست میں کوئی حرف آخر نہیں ہوتا اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اور صورتحال کے مطابق حکومت اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرتی ہے۔