
اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو معاشرے کے غریب اور کمزور طبقات کیلئے سماجی تحفظ کے فریم ورک(سوشل پروٹیکشن فریم ورک) کی منظوری دیدی ہے، اس فریم ورک کے ذریعے غریب اورکمزورطبقات کو ان ایشوز سے محفوظ بنانے کو یقینی بنایا جائیگا جو ان طبقات کو متاثر کررہے ہیں۔جامع سماجی تحفظ کے فریم ورک کا مقصد غربت، صحت، سٹنٹڈ گروتھ، تعلیم کے چیلنجوں پرقابوپانے اورنوجوانوں کواپنی حقیقی استعداد کارسے روشناس کرانا ہے تاکہ یہ نوجوان اپنی استعدادکارکوبروئے کارلاتے ہوئے اپنے آپ اورخاندان کو نسلوں سے پھنسے ہوئے غربت کی جال سے باہر نکالنے کے قابل ہوسکے۔وزیر اعظم نے سماجی تحفظ کے فریم ورک کی منظوری اتوار کو یہاں اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔