قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کا بیان

79
چیئرمین نیب جسٹس کی ’’احتساب سب کے لئے‘‘ پالیسی کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں،نیب اعلامیہ
چیئرمین نیب جسٹس کی ’’احتساب سب کے لئے‘‘ پالیسی کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں،نیب اعلامیہ

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک بھاگ جانے والوں کو نیب کسی صورت نہیں چھوڑے گا چاہے وہ دنیا کے کسی گوشے میں چلے جائیں، نیب بلاخوف و ڈر اور اثر و رسوخ کے بغیر بدعنوانی کے خاتمہ کے اپنی قومی ذمہ داری نبھانے کیلئے پرعزم ہے، ملکی ترقی میں تاجر برادری کا کردار انتہائی اہم ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنہوں نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ، ان کے پاس 1980ءمیں کچھ نہیں تھا لیکن آج وہ دبئی میں پلازوں کے مالک ہیں، ان کے پاس یہ رقم کہاں سے آئی۔ انہوں نے کہا کہ نیب مقدمات کی تفتیش کے دوران کسی کی عزت نفس کو مجروح نہیں کرتا، عزت و احترام اور وقار سے انہیں نیب میں طلب کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے مالکان کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں کیونکہ انہوں نے غریب لوگوں سے ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹی ہے۔