سی پیک کو احسن انداز میں آگے بڑھانے کیلئے عام لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے اقدامات کرنا ہوں گے، چینی اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ

76

بیجنگ/اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پیش رفت کے بعد دہشت گردی کی کارروائیاں سمجھ سے بالاتر نہیں ، کراچی میں چین کے قونصل خانہ پردہشت گردی کے حملے سے چین اورپاکستان کے درمیان جاری تعاون پرکوئی فرق نہیں پڑے گا، شیطانی عزائم اورعدم استحکام کی قوتوں سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک کی جانب سے مزیداقدامات وقت کی ضرورت ہے۔ یہ بات چین کے اخبارگلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک تجزیےمیں کہی گئی ہے۔اخبار نے لکھا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پیش رفت ہونے کے بعد دہشت گرد گروپوں اوربیرونی قوتوں کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائیاں سمجھ سے بالاتر نہیں اوراس طرح کے حملوں سے پاکستان اورچین کے درمیان پائیداراورسدابہار تعلقات اوردوستی کمزورنہیں ہوگی مگردرپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے اس کے ساتھ ساتھ اس طرح کی کارروائیوں کوروکنے کیلئے دونوں ممالک کو مزیداقدامات کرنا ہوں گے۔