وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی ملاقات

لاہور ۔26 نومبر(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ احسان مانی نے ملاقات کی،جس میں پنجاب کے دور دراز علاقوں میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ جنوبی پنجاب اور دور دراز کے علاقوں میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے ٹرائلز کرائے جائیں گے اورمنتخب کھلاڑیوں کو …

لاہور ۔26 نومبر(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ احسان مانی نے ملاقات کی،جس میں پنجاب کے دور دراز علاقوں میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ جنوبی پنجاب اور دور دراز کے علاقوں میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے ٹرائلز کرائے جائیں گے اورمنتخب کھلاڑیوں کو ملتان میں تربیت دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صحت مند سرگرمیوں میں اضافے کے لئے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے۔