وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت فارن سروس کے سابق سینئر افسران کا اجلاس

75

اسلام آباد ۔ 26 نومبر(اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کو پاکستان خارجہ پالیسی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کے لئے فارن سروس کے سابق سینئر افسران کے ساتھ غور و خوض کی حامل نشست کی صدارت کی۔ نشست میں ریٹائرڈ خارجہ سیکرٹریوں اور سفیروں کے علاوہ خارجہ سیکرٹری اور وزارت کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کلیدی ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے بارے میں بلا تکلف گفت و شنید ہوئی۔ شرکاءنے کئی قابل قدر تجاویز اور آراءپیش کیں جو خارجہ پالیسی کے میدان میں وسیع تجربہ کے حامل تھے۔