وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کا اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس سے خطاب

133
ریاست مدینہ جدید اسلامی فلاحی مملکت کا تصور اور اسلامی تاریخ کی اساس اور بنیاد ہے، وفاقی وزیرمذہبی امور پیرنورالحق قادری

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ توہین انبیاءکے سدباب کےلئے عالمی قانون بنانے کےلئے پاکستان امت مسلمہ کی قیادت کرے گا۔ وہ منگل کو یہاں اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حکومت اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ڈھالنا ہمارا خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کرنے کے معاملے میں ماضی کی طرح تاخیر نہیں ہوگی۔