وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی سکھ رہنماﺅں سے گفتگو

57
ریاست مدینہ جدید اسلامی فلاحی مملکت کا تصور اور اسلامی تاریخ کی اساس اور بنیاد ہے، وفاقی وزیرمذہبی امور پیرنورالحق قادری

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی گوردوارہ کرتار پور صاحب آمد باعث فخر ہے، وزیراعظم کے کرتارپور راہداری کھولنے کے اعلان پر پوری سکھ قوم بلکہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی پرمسرت ہیں، وزیراعظم نے ہمسایہ ملک بھارت سمیت دنیا بھر کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اور مسلمان امن پسند ہیں اور بھائی چارے کی فضاءکو قائم رکھنے کےلئے پرعزم ہیں، کرتار پور راہداری کھولنے پر بھارت میں بھی حکومت پاکستان اور عمران خان کے اس اقدام کی تعریف ہورہی ہے اور اس عمل سے دنیا بھر میں پاکستان کی نیک نامی اور صلاح پسند ہونے میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں آئے سکھ رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔