وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی نے وزیراعظم 100روزہ ایجنڈے کے تحت اپنی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو ارسال کر دی

69

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی نے وزیراعظم 100روزہ ایجنڈے کے تحت اپنی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو ارسال کر دی ہے ،بیرون ملک نائیکوپ کی شرط ختم کرنے ،نیا پاکستان کالنگ پروگرام کے آغاز،وزارت میں ای گورننس کے نفاذ سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں ۔وزارت سمندر پار پاکستانیز ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی نے حکومت کے قیام سے اب تک 100دنوں میں ای او بی آئی کے بزرگ شہریوں کی پنشن میں اضافے ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نائیکوپ کی شرط کے خاتمے ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مختلف محکموں میں خدمات سرانجام دینے کا موقع فراہم کرنے کے لئے نیا پاکستان کالنگ پروگرام کے آغاز ، وزارت کی ویب سائٹ کا اجراء، وزارت میں ای گورننس ماڈل اور بائیو میٹرک نظام کے نفاذ،،کال سرزمین پورٹل سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایتیں وزارت تک پہنچانے سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں ۔