سوزوکی موٹرز نے پاکستان میں 450 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے،وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا ٹویٹ پیغام

127

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سوزوکی موٹرز نے پاکستان میں 450 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے بتایا کہ دنیا کی سب سے بڑی توانائی کمپنی نے بھی ملک چھوڑنے کے 27 سال بعد پاکستان میں اپنا دفتر کھول دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے نقطہ نظر سے بہترین دن گلوبل چیئرمین سوزوکی موٹرز نے پاکستان میں کار کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے 450 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور دنیا کی سب سے بڑی توانائی کمپنی نے ملک چھوڑنے 27 سال بعد اپنا دفتر دوبارہ کھول دیا ہے۔